سرگودھا،عابد شیر علی اور زعیم قادری نے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے سرکٹ ہاؤس میں انٹرویوز کئے

ضمیر کا سودہ کر کے پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کا منہ کالا ہو نا چاہیے ہر الیکشن میں 6 سے 7فیصد افراد پارٹی بدلتے ہیں ایسے لوگوں کے جانے سے ہماری پارٹی کوکوئی نقصان نہیں ہوگا، عابد شیر علی

پیر 21 مئی 2018 20:53

سرگودھا،عابد شیر علی اور زعیم قادری نے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں ..
حیدرآباد ٹاون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی اورصوبائی وزیر اوقاف پنجاب زعیم قادری نے ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے سرکٹ ہاؤس میں انٹرویوز کیے اس موقع پر ضلعی عہدیداران ممبران قومی و پنجاب اسمبلی نے شرکت کی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کا سودہ کر کے پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کا منہ کالا ہو نا چاہیے ہر الیکشن میں 6 سے 7فیصد افراد پارٹی بدلتے ہیں ایسے لوگوں کے جانے سے ہماری پارٹی کوکوئی نقصان نہیں ہوگا۔

ایک طرف سارے چور اکھٹے ہیں جبکہ دوسری طرف کام کرنے والے 70 سے زائد عدالتی پیشیاں بھگت چکے ہیں 100 دن میں کروڑ نوکری کا اعلان ایسے ہی ہے جیسے انہو ں نے درخت لگائے یا ڈیم بنائے ہیں لاہور میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے پشاور میٹرو بس میں 27 ارب کی کرپشن کرچکے ہیں27 ارب کی اس کرپشن میں جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ KPK نے حصہ وصول کیا ہے معاملات طے ہونے کے بعد عزیر بلوچ، انٹی ڈالر اور مظفر ٹی پی غائب ہو گئے ہیں اسی کرپشن کر نیب وزیراعلیٰ KPK کو بھی ہاتھ کڑیاں لگائے انہوں نے مزید کہاکہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور اسی میں جمہوریت کی بقائ ہے نگران وزیراعظم کا اعلان وزیراعظم اور خورشید شاہ چند روز میں کر دینگے انہوں نے مزید کہا کہ 100 روز کا پلان دینے والے احمقوں کی جنت میںرہتے ہیں ن لیگ نے بجلی کی فراہمی کے بڑے منصوبے بنائے 5 برسوں میں ن لیگ نے 25 برس کا اہم کام کیا۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے دور میں پانچ میں سے 4 یونیورسٹیاں بنائی گئیں 100 روز کا پلان دینے والے KPKکی تقدیر پانچ سال میں بھی نہ بدل سکے جمہوریت پسند ووٹ کے تقدس کی بحالی کی بات کرتا ہے جمہوریت کے کام کرنے والے آج بھی لوگ ن لیگ کے ساتھ ہیں KPK میں عوام کے لئے ایک بھی پروجیکٹ بتا دیں جس سے عوام کو فائدہ ہوا ہو الیکشن وقت پر نہ ہوا تو زہر قتل ہو گا ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا 8 لوگ اس حلقہ سے سیٹ کے لئے ٹکٹ لینے کو تیار ہیں میٹرو اب لاہور ، ملتان کے بعد ڈیرہ غازی خان میں بھی بنے گی اس موقع پر چوہدری حامد حمید، چوہدری محسن شاہنواز رانجھا، مہر محمد یار لک، سیدہ گلشن شیرازی، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، سمیت باقی عہدیداران بھی موجود تھے