سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے

آصف علی زرداری کی ایک دوروزمیں واپسی کاامکان ہے،ذرائع کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 مئی 2018 20:25

سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) :سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی ایک دوروزمیں واپسی کاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت قریب سے قریب تر آ چکا ہے ۔اس حوالے سے پاکستان میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب انتخا بات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت کا اس وقت سارا فوکس 2018 کے انتخابات ہیں ۔

ایسے میں جب انتخابات کا وقت قریب ہے ایسے میں سابق صدر آصف علی زرداری سب چھوڑ کر اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی ایک دوروزمیں واپسی کاامکان ہے۔اس حوالے سے جب پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی آصف زرداری کی دبئی روانگی کی وجہ پر کچھ نہیں بتایا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے یہ بھی خبر گردش میں تھی کہ نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان بھی سابق صدر زرداری کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

اس حوالے سے قومی اخبار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے نگران وزیر اعظم کو قبول کر لیا جائے گا لیکن اس کے لیے سابق صدر آ صف علی زرداری مجھ سے ملاقات کریں ۔تاہم سابق صدر زرداری کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات سے انکار کر دیا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی متعدد ملاقاتوں کے باوجود نگران وزیر اعظم کا نام فائنل نہیں کیا جا سکا۔اس موقع پر سابق صدر کا اچانک دبئی روانہ ہو جانا بڑا معنی خیز ہے۔اس ملاقات کے مقاصد سیاسی بھئ ہو سکتے ہیں تا ہم ابھی تک سابق صدر کے اچانک پاکستان چھوڑ جانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔