سپریم کورٹ میں پولی کلینک کے ملازمین کے حوالے سے کیس کی سماعت

پیر 21 مئی 2018 20:25

سپریم کورٹ میں پولی کلینک کے ملازمین کے حوالے سے کیس کی سماعت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے پولی کلینک کے ملازمین کے حوالے سے کیس میں تیاری نہ کرنے ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی کو دو ہزار روپے جرمانہ کر تے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

پیرکو جسٹس عمرعطابندیال اورجسٹس منصورعلی شاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے پولیس کلینک کے ملازمین کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے ان سے کہاکہ وہ کیس کے بارے میں اپناموقف پیش کریں ، جس پرعدالت کو نایاب گردیزی نے بتایا کہ وہ آج تیاری نہیں کرکے آئے ہیں لہٓذا کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے ،عدالت نے ان کودوہزارروپے جرمانہ کیا ،بتایا جائے کہ جرمانہ کی رقم کی ادائیگی کیلئے کونسی چیریٹی آپ کوپسند ہے جس پرجسٹس منصور علی شاہ کاکہناتھا کہ جرمانہ کی رقم فاطمید فاؤنڈیشن کو ہی کر ادی جائے بعد ازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی،