Live Updates

پاکستان کی خدمت کرنیوالے کوغداربنا دیا جاتا ہے، نوازشریف

عوام نوازشریف کیخلاف فیصلے کو مانتے ہو یا نہیں؟ دیکھو! چشتیاں اورجنوبی پنجاب نے فیصلہ سنا دیا، عوام کی محبت کی قسم کھا کرکہتا ہے کہ اللہ نے موقع دیا توعوام کی خدمت کروں گا،آئندہ الیکشن ووٹ کو عزت دینی ہے۔چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مئی 2018 19:01

پاکستان  کی خدمت کرنیوالے کوغداربنا دیا جاتا ہے، نوازشریف
چشتیاں(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنیوالے کو کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے،عوام نوازشریف کیخلاف فیصلے کو مانتے ہو یا نہیں؟ دیکھو !چشتیاں اور جنوبی پنجاب نے فیصلہ سنا دیا، عوام کی محبت کی قسم کھا کرکہتا ہے کہ اللہ نے موقع دیا توعوام کی خدمت کروں گا۔ انہوں نے آج چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چشتیاں والوں نے دل خوش کردیا ہے۔

عوام وعدہ کریں آئندہ الیکشن ووٹ کو عزت دینی ہے۔نوازشریف پر کرپشن کا الزام ہے، پیسا کھانے یا سرکاری خزانے میں کوئی خرد برد کی ہے؟ قوم کی امانت میں کوئی بددیانتی کی ہے؟پھر ان سے پوچھو مجھے کیوں نکالا؟ میں نوجوانوں کی خدمت کر رہا تھا، روشن پاکستان بنا رہا تھا۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈگریاں ہیں۔لیکن روزگار نہیں ہے۔ نوازشریف کا خواب تھا جس کوشرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا گیا۔

نوازشریف عوام کی محبت کی قسم کھا کرکہتا ہے کہ اللہ نے موقع دیا توخدمت کروں گا۔انہوں نے کہاکہ جو عوام کی خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے۔آپ اس فیصلے کو مانتے ہو یا نہیں؟ دیکھو چشتیاں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔چشتیاں کا فیصلہ جنوبی پنجاب اور پاکستان کا فیصلہ ہے۔ہم دہشتگردی کو ٹھکانے لگا دیا اور امن قائم کردیا ہے۔سی پیک لیکر آئے ہیں۔

چشتیاں والے اتنا پیار کریں تو کیا یہاں موٹروے نہ آئے یہاں موٹروے آئے گی۔بہاولپور سے حاصل پور تک بہترین سڑکیں بنائی گئی ہیں۔جبکہ جنوبی پنجاب کا نعرے لگانے والے چھوڑ کر چلے گئے۔ اس سے قبل ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کی دن رات خدمت کی ہے۔انہوں نے جنوبی پنجاب کی بھی خوب خدمت کی ہے۔

سڑکیں اور بہترین روڈ بنائے گئے۔ایچی سن کالج کے مقابلے میں دانش سکول بنائے گئے۔نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کردی۔پانچ سال پہلے ملک میں 20،20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ اب گواہی دیتے ہوئے ہو کہ پہلا رمضان المبارک ہے کہ روزہ داروں کولوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے بجلی ، دہشتگردی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، نوازشریف نے ڈوبتی معیشت ٹھیک کرنے کاوعدہ کیا تھا نوازشریف نے تینوں وعدے پورے کردیے۔

ملک کی ترقی نہیں رکنے والی ،2مہینے بعد ترقی کا سفر جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین سو روزہ پروگرام پیش کررہے ہیں۔اور مسلم لیگ ن کے پانچ سال بعد کہہ رہے ہیں کہ ہم یہ کریں گے جبکہ نوازشریف نے توکردیا ہے۔نوازشریف نے پانچ سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی، دہشتگردی ختم کردی نوازشریف نے ہزاروں میل لمبی موٹرویز بنادی ہیں۔

اب ان کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے ،اب کرپشن کا ایشو لے کر آئے ہیں۔ کرپشن کا الزام لیکر آئے لیکن اقامے کے الزام پرباہر نکال دیا۔نوازشریف نے آج بھی احتساب عدالت میں گھنٹوں پیش ہوئے اور سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہاکہ سب ادارے ملکر بھی نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے۔کرپشن ثابت نہ ہوسکی تومذہب کے الزام لگا دیے ۔

،گستاخ کہہ دیا۔ جبکہ نواز شریف کے خون میں نبی پاک ﷺ کی محبت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شرم کرو سیاست کیلئے نوازشریف پرایسے الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں دھاندلی کے باوجود جیت گئے۔مذہب کا گمراہ کن ایشو نکال کرلائے اور چکوال میں تقاریر کیں کہ تم مذہب کے ساتھ ہویا نوازشریف کے ساتھ ہو۔پھر نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا۔اب نوازشریف کا انٹرویو لے کربیٹھ گئے ہیں۔

کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے مودی کا یار غدار کا نعرہ لگایا۔لیکن لوگوں نے کان نہیں دھرے کہاکہ سیاسی نعرہ ہے اور پورے کا پورا آزاد کشمیر جھولی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے ۔ پاکستان ہمارا گھر ہے جبکہ نوازشریف گھر کا بڑا ہے ۔جب گھر کا بڑا نقصان سے بچانے کیلئے کوئی بات کرتا ہے تواس کی بات کو سنناچاہیے کیونکہ وہ جو کہتا ہے وہ پاکستان کے بھلے اور محبت میں کہتا ہے۔عوام وعدہ کریں کہ ووٹ کو عزت دیں گے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات