وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

پیر 21 مئی 2018 20:25

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد، اہل خانہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ دنوں کوئٹہ میں شہید ہونے والے پا ک فوج کے کرنل سہیل عابد کے گھر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے پہنچے ۔ وزیراعظم نے شہید کرنل سہیل عابد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کی رو ح کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں دہشتگردوںسے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے کرنل سہیل عابد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کے لئے صبر کی تلقین کی جب کہ شہید کرنل سہیل عابد جیسے بہادر بیٹے قوم کے لئے باعث فخر ہیں۔

پاک فوج کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے۔ شہیدکا نام بھی بہادر سپوتوں کے ساتھ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ۔ وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے پاک فوج کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے۔