Live Updates

سب ملکر بھی نوازشریف کیخلاف کرپشن ثابت نہ کرسکے،مریم نواز

نوازشریف پرکرپشن، گستاخ رسول، اب غداری کا الزام لگا دیا، یہ صرف سیاسی نعرہ ہے، لوگ مسلم لیگ ن کوہی جتوائیں گے، نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکا ،جو کہتا ہے وہ پاکستان کے بھلے اور محبت میں کہتا ہے۔چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مئی 2018 18:44

سب ملکر بھی نوازشریف کیخلاف کرپشن ثابت نہ کرسکے،مریم نواز
چشتیاں(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ سب ادارے ملکر بھی نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے،نوازشریف پرکرپشن،گستاخ رسول،اب غداری کاالزام لگادیا،یہ صرف سیاسی نعرہ ہے،لوگ مسلم لیگ ن کوہی جتوائیں گے، نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکا ،جو کہتا ہے وہ پاکستان کے بھلے اور محبت میں کہتا ہے۔

انہوں نے آج چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کی دن رات خدمت کی ہے۔انہوں نے جنوبی پنجاب کی بھی خوب خدمت کی ہے۔سڑکیں اور بہترین روڈ بنائے گئے۔ایچی سن کالج کے مقابلے میں دانش سکول بنائے گئے۔نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کردی۔پانچ سال پہلے ملک میں 20،20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

اب گواہی دیتے ہوئے ہو کہ پہلا رمضان المبارک ہے کہ روزہ داروں کولوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے بجلی ، دہشتگردی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، نوازشریف نے ڈوبتی معیشت ٹھیک کرنے کاوعدہ کیا تھا نوازشریف نے تینوں وعدے پورے کردیے۔ملک کی ترقی نہیں رکنے والی ،2مہینے بعد ترقی کا سفر جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین سو روزہ پروگرام پیش کررہے ہیں۔اور مسلم لیگ ن کے پانچ سال بعد کہہ رہے ہیں کہ ہم یہ کریں گے جبکہ نوازشریف نے توکردیا ہے۔

نوازشریف نے پانچ سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی، دہشتگردی ختم کردی نوازشریف نے ہزاروں میل لمبی موٹرویز بنادی ہیں۔ اب ان کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے ،اب کرپشن کا ایشو لے کر آئے ہیں۔ کرپشن کا الزام لیکر آئے لیکن اقامے کے الزام پرباہر نکال دیا۔نوازشریف نے آج بھی احتساب عدالت میں گھنٹوں پیش ہوئے اور سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہاکہ سب ادارے ملکر بھی نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے۔

کرپشن ثابت نہ ہوسکی تومذہب کے الزام لگا دیے ۔،گستاخ کہہ دیا۔ جبکہ نواز شریف کے خون میں نبی پاک ﷺ کی محبت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شرم کرو سیاست کیلئے نوازشریف پرایسے الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں دھاندلی کے باوجود جیت گئے۔مذہب کا گمراہ کن ایشو نکال کرلائے اور چکوال میں تقاریر کیں کہ تم مذہب کے ساتھ ہویا نوازشریف کے ساتھ ہو۔

پھر نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا۔اب نوازشریف کا انٹرویو لے کربیٹھ گئے ہیں۔کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے مودی کا یار غدار کا نعرہ لگایا۔لیکن لوگوں نے کان نہیں دھرے کہاکہ سیاسی نعرہ ہے اور پورے کا پورا آزاد کشمیر جھولی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے ۔ پاکستان ہمارا گھر ہے جبکہ نوازشریف گھر کا بڑا ہے ۔جب گھر کا بڑا نقصان سے بچانے کیلئے کوئی بات کرتا ہے تواس کی بات کو سنناچاہیے کیونکہ وہ جو کہتا ہے وہ پاکستان کے بھلے اور محبت میں کہتا ہے۔عوام وعدہ کریں کہ ووٹ کو عزت دیں گے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات