حکومت مستقل ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ نہ کر سکی

سپورٹس کمپلیکس میں غیر قانونی طور پر نجی کمپنی کو ڈولفن ایکوریم کیلئے جگہ مختص کرنے کی مخالفت کرنے والے عامر علی احمد نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کا اضافی چارج چھوڑ دیا وفاقی وزیرحکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل اپنے ٹاسک پورے کرنے کیلئے ڈی جی کا اضافی چارج عارف ابراہیم کو دلوا دیا ،جو آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

پیر 21 مئی 2018 20:15

حکومت مستقل ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ نہ کر سکی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ نہ کر سکی ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں غیر قانونی طور پر نجی کمپنی کو ڈولفن ایکوریم کیلئے جگہ مختص کرنے کی مخالفت کرنے اور کوئی غیر قانونی کام نہ کرنے والے عامر علی احمد نے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کا اضافی چارج چھوڑ دیا جبکہ وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل اپنے ٹاسک پورے کرنے کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج عارف ابراہیم کو دلوا دیا ،جو آج (منگل ) کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جوائنٹ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ عامر علی احمد کو تین ماہ کی مدت کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی اضافی ذمہ داری سونپی تھی جنہوں نے سات مارچ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا تاہم کوئی غیر قانونی کام نہ کرنے اور قوائد و ضوابط کیخلاف کسی فائل کی منظوری نہ دینے سمیت پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں غیر قانونی طور پر نجی کمپنی کو ڈولفن ایکوریم کیلئے جگہ مختص کرنے کی مخالفت کرنے کے بعد عامر علی احمد نے اپنی مدت پوری ہونے سے قبل ہی ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کا اضافی چارج چھوڑ دیا جس پر وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے فوری طور پر وزارت آئی پی سی کے گریڈ 21کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عارف ابراہیم کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دلوانے کیلئے اپنے اختیارات استعمال کئے اور 21مئی کو ہی عارف ابراہیم کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی اضافی ذمہ داریاں دلوانے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کروا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ کی کوشش ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں زیر التوا معاملات اور بالخصوص ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں غیر قانونی طور پر نجی کمپنی کو ڈولفن ایکوریم کیلئے جگہ الاٹ کروائی جائے اور اس حوالے سے انہوں نے نئے ڈی جی کا چارج لینے والے عارف ابراہیم کو ٹاسک بھی سونپ دیا ہے جو منگل کے روز اپنی اضافی ذمہ داریوں کا چارج لینگے ۔

متعلقہ عنوان :