یوحنا آباد ،گلی میں شورمچانے پر شہری کی فائرنگ سے 13سالہ لڑکا جاں بحق ،بچی اور ماں شدید زخمی

پانچ سالہ جیسکا کی حالت تشویشناک ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا /بندوق چیک کررہا تھا اچانک گولی چل گئی‘ملزم

پیر 21 مئی 2018 20:06

یوحنا آباد ،گلی میں شورمچانے پر شہری کی فائرنگ سے 13سالہ لڑکا جاں بحق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) یوحنا آباد میں گلی میں شورمچانے پر شہری کی فائرنگ سے 13سالہ لڑکا جاں بحق ،ایک بچی اور اسکی ماں شدید زخمی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد کے علاقہ میں گلی میں شور مچانے پرشہری نے بچوں پرفائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا نوروزمسیح ہلاک ہو گیا جبکہ 5سالہ جیسکا اوراس کی ماں شدید زخمی ہو گئی۔دونوں زخمیوں کوجنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم جیسیکا کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔نشترکالونی پولیس نے ملزم گامن مسیح کوموقع پر ہی گرفتارکرلیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ وہ بندوق چیک کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔