Live Updates

یو این ڈی پی کی رپورٹ پرویز خٹک کے منہ پر طمانچہ ہے ،ہم نے پہلے ہی کہاتھا کہ کرکٹ اور سیاست کے میدان میں زمین وآسمان کا فرق ہے، عمران خان نے سیاست کے میدان کو کرکٹ سمجھ کر گیم کھیلا مگر آخر میں پتہ چلنے پر ناکامی سے دوچار ہوئے، ایم ایم اے کا سیلاب مغرب کے نمائندوں عمران خان اور سیکولر جماعتوں کا مکمل حساب کتاب عام انتخابات میں کریگی اور 2018کا الیکشن قوم کو پانچ سال دھوکہ دینے والوںکا اخری الیکشن ہوگا

وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

پیر 21 مئی 2018 20:02

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ پرویز خٹک کے منہ پر طمانچہ ہے ہم نے پہلے ہی کہاتھا کہ کرکٹ اور سیاست کے میدان میں زمین وآسمان کا فرق ہے عمران خان نے سیاست کے میدان کو کرکٹ سمجھ کر گیم کھیلا مگر آخر میں پتہ چلنے پر ناکامی سے دوچار ہوئے ایم ایم اے کا سیلاب مغرب کے نمائندوں عمران خان اور سیکولر جماعتوں کا مکمل حساب کتاب عام انتخابات میں کریگی اور 2018کا الیکشن قوم کو پانچ سال دھوکہ دینے والوںکا اخری الیکشن ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میوہ خیل ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی کی88کے نامزد اُمیدوار زاہد خان درانی ناصر گل خان سمیت دیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ قوم عام انتخابات میں ناچ گانوں اور تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کے عوام کو دھوکہ دینے والو ں کو مسترد کردینگے بنوں کے عوام اس بار پارٹیاں بدل کر نئے نشان کے ساتھ میدان میں آنے والے کو ایک بار پھر عبرتناک شکست دینگے کیونکہ جو لوگ پارٹیاں بدلنے کا ماہر ہوں وہ قوم کیلئے کچھ نہیں کرسکتا قوم ان سے پوچھے کہ ایک بار وہ ایم این اے رہ چکا ہے انہوں نے بنوں کیلئے کون سا تیر مارا ہے لیکن اُن کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ محالفین کو بلدیاتی انتخابات کیلئے عام انتخابات میں بھی حیران وپریشان کرینگے اور بھرپور انداز سے کامیاب حاصل کرکے اُن کو سیاسی میدان سے آئوٹ کردینگے ۔

۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات