Live Updates

نواز شریف سے 127سوالات کے جواب پوچھے گئے ، انہوں نے صرف 55سوالوں کے جواب دیئے، پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے نام دیئے ہیں، ہم کسی صورت مسلم لیگ (ن) سے اتحاد نہیں کریں گے،

نگران وزیراعظم کیلئے پی ٹی آئی کے نام زیادہ موزوں ہیں، جب جے آئی ٹی بنی تو (ن) لیگی رہنما ایک دوسرے کورس گلے کھلا رہتے تھے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا پریس کا نفرنس سے خطاب

پیر 21 مئی 2018 20:02

نواز شریف سے 127سوالات کے جواب پوچھے گئے ، انہوں نے صرف 55سوالوں کے جواب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے 127سوالات کے جواب پوچھے گئے ، انہوں نے صرف 55سوالوں کے جواب دیئے، پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے نام دیئے ہیں، ہم کسی صورت مسلم لیگ (ن) سے اتحاد نہیں کریں گے، نگران وزیراعظم کیلئے پی ٹی آئی کے نام زیادہ موزوں ہیں، جب جے آئی ٹی بنی تو (ن) لیگی رہنما ایک دوسرے کورس گلے کھلا رہتے تھے۔

پیر کو فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے کل سوالات 127کئے گئے ابھی تک 55سوالات کے جوابات دیئے۔ پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کے نام دے دیئے ۔ دیکھتے ہیں وزیراعظم پیپلز پارٹی کے نام پر اتفاق کرتے ہیں یا نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کیلئے جھوٹ آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انتخابات میں ہمارا کسی جماعت سے کوئی الحاق کرنے کا ارادہ نہیں۔

کے پی کے حکومت دیگر صوبوں سے بہت آگے ہے۔ جب جی آئی ٹی بنی تو لیگی رہنما ایک دوسرے کورس گلے کھلا رہے تھے۔ نگران وزیراعظم کیلئے پی آئی ٹی کے نام زیادہ موضوع ہیں۔ نواز شریف نے سب سے پہلے جی آئی ٹی پر تنقید کی تھی۔ یہ وہی نواز شریف ہیں جنہوں نے قوم کو بتایا کہ یہ وہ ذرائع ہیں جن سے جائیداد بنی، نواز شریف سمجھتے ہیں پوری قوم بے وقوف ہے ۔

طارق شفیع نے کہا کہ گلف سٹیل مل ان کی نہیں ہے۔ہم نے نگران وزیراعظم کیلئے تصدق حسین جیلانی کا نام دیا تھا، جبکہ جلیل عباس جیلانی پر ہمارے اعتراضات اتنے سخت نہیں ہیں، زکاء اشرف پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں اور وہ جانبدار ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے 134قطری خط چلتا رہا ، جس میں حاتم طائی محمد بن جاسم نے نواز شریف کے بچوں کو تحفے میں فلیٹس دے دیئے ، جبکہ آج یہ کہہ رہے ہیں کہ پتہ نہیں ایون فیلڈ پراپرٹی کہاں سے آئی ، آپ بچوں سے پوچھ لیں بچوں سے اس لئے نہیں پوچھا جاسکتا کیونکہ بچے برطانوی شہری ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات