Live Updates

کس صوبائی حکومت کی کارگردگی سب سے اچھی رہی، ملک بھر کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کی کارکردگی کو 39فیصد لوگوں نے بہتر اور 29فیصد نے بہترین قرار دیدیا حکومت کے نظام کار میں کوئی کمی نہیں ہے، دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب کی معاشی اور سماجی شعبوں کی خوشحالی میں کارکردگی بہترین رہی،پنجاب کے عوام نے اسے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ،حکمران جماعت نے کامیابی سے اس بڑے صوبے میں اپنا دور مکمل کیا،سندھ کی 52فیصد اور بلوچستان کی 47فیصد رائے نے اس دور میں پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی کا حوالہ دیا، سروے رپورٹ

پیر 21 مئی 2018 20:02

کس صوبائی حکومت کی کارگردگی سب سے اچھی رہی، ملک بھر کی عوام نے اپنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے 39فیصد لوگوں نے بہتر اور 29فیصد نے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے نظام کار میں کوئی کمی نہیں ہے، دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب کی معاشی اور سماجی شعبوں کی خوشحالی میں کارکردگی بہترین رہی،پنجاب کے عوام نے اسے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ،حکمران جماعت نے کامیابی سے اس بڑے صوبے میں اپنا دور مکمل کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقی ادارہ ترقی پالیسی انسٹیٹیوٹ اسلام کے زیراہتمام اپریل 2018ء کے پہلے دو ہفتوں میں پاکستان کے 136اضلاع میں حکومت کے 5سالہ دور اقتدار کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ 2017ء کی مردم شماری کے اعداد شمار کے مطابق جائزہ رپورٹ میں 849مرد اور 648خواتین سمیت 1497لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترقی کے منصوبوں کے ماہرین اور پالیسی بنانے والے ماہرین نے پنجاب کو انتظام کار کے لحاظ سے بہترین صوبہ قرار دیا۔

دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب نے معاشی اور سماجی شعبوں کی خوشحالی میں بہترین شواہد دیے ہیں، جس کو پنجاب کے شہریوں نے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے ۔ جائزے میں جب پنجاب حکومت کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا تو 39فیصد ردعمل اوسط درجہ رہا ۔ جبکہ 29فیصد نے بہترین مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ یہ اعداد شمار وفاقی حکومت کے جائزے سے بھی مطابقت رکھتے ہیں اور رائے دیتے ہیں کہ حکمران جماعت نے کامیابی سے اس بڑے صوبے میں اپنا دور مکمل کیا۔

سروے کے مطابق قومی سطح پر مسلم لیگ ن کی کارکردگی نے انتہائی منفی یا مثبت خیالات نہیں بنائے ہیں،تقریبا 42 فیصد جواب دہندگان کے مطابق وفاقی حکومت نے اقتدار میں 'اوسط' کام کیا ہے۔ 18 فیصد نے حکومت کو 'اوپر سے اوسط' سکور د یا ہے اور 12 فی صد موجود ہ حکومت کو 'بہترین' تصور کرتے ہیں اس طرح، مجموعی طور پر عوام کا خیال ہے کہ موجودہ حکومت کا گزشتہ پانچ سال سے کوئی موازنہ نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) حکومت کی کارکردگی اچھی ہے ، ووٹر کے مطابق پچھلے بے شمار انتخابات کے مقابلے میں، آئندہ انتخابات کیلئے بھی بہتری کی جانب گامزن ہے وفاقی حکومت کی جانب سے سڑکوں ہائی ویز کی تعمیرات و دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے 25 فیصد لوگوں نے اسے گزشتہ حکومت کی نسبت بہتر سمجھا جبکہ 15 فیصد نے لوڈشیڈنگ میں کمی کو حکومت کی بہترین کارکردگی قراردیا جبکہ 11فیصد قومی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سے حکومت کارکردگی کو سراہا،2014کے بعد دہشت گرد حملوں میں واضح کمی آئی۔

سروے کے مطابق 19فیصد لوگوں نے قومی سطح پر نواز شریف کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا جبکہ پنجاب کی سطح پر 28فیصد لوگوں نے ان کی حمایت میں جواب دیا۔سروے کے مطابق پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے 25فیصد لوگوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے حکومت کی کارکردگی بہت اچھی ہے جبکہ 15فیصد نے کہا کہ یہ کامیابی وفاقی حکومت کی وجہ سے ہے جبکہ 11فیصد لوگوں نے اسے سیکیورٹی استحکام کی وجہ قرار دیا، بلدیاتی سطح پر صوبائی حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کارکردگی کے حوالے سے 47فیصد لوگوں نے ان کی کارکردگی کو سراہا،23فیصد نے کہا کہ بہت اچھے ہیں جبکہ 9فیصد نے کہا کہ ان کی کارکردگی کمزور ہے۔

سروے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مسلسل مقبولیت اور پنجاب میں منفی تاثرات کو کم کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے 5فیصد لوگوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بتدریج سراہا۔ حکومت پنجاب کے پاس یہ مثبت جذبہ کہا ں سے آیا ِ،وفاقی حکومت کی جائزہ رپورٹ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والوں نے ذرائع آمدومواصلا ت (میں 35 فیصد)اور بجلی (21 فیصد ) کے شعبے میں صوبائی حکومت کی بہترین کارکردگی کا حوالہ دیا ۔

2013میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور بجلی کی فراہمی حکمران جماعت کے منشور میں شامل تھی جس پر انہوں کارکردگی دکھائی ۔یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کے نظام کار میں کوئی کمی نہیں ہے۔ جائزہ میں یہ سوال کیا گیا کہ آخری 4سالوں میں کس حکومت نے بہترین کارکردگی نے دکھائی ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کا 58فیصد ردعمل اپنی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حق میں رہا۔جبکہ سندھ کی 52فیصد اور بلوچستان کی 47فیصد رائے نے اس دور میں پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی کا حوالہ دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات