کابل کی عوام ’’فوجی مراکز‘‘ سے دور رہیں، طالبان کا انتباہ

شہریوں کے لئے کابل افغانستان کا خطرناک ترین شہر ہے۔اقوام متحدہ

پیر 21 مئی 2018 19:57

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) طالبان نے کابل کے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ’’فوجی مراکز‘‘ سے دور رہیں، اقوام متحدہ کابل کو پہلے ہی شہریوں کے لیے ملک کا خطرناک ترین شہر قرار دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے کابل کے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ’’فوجی مراکز‘‘ سے دور رہیں کیونکہ وہ افغان دارالحکومت میں مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ عسکریت پسند گروپ پہلے بھی عام شہریوں کو اس طرح کے انتباہ جاری کر چکا ہے جن میں گزشتہ ہفتے مغربی شہر فراہ پر قبضے کی ناکام کوشش سے قبل جاری کیا جانے والا انتباہ بھی شامل ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کابل کے شہریوں کو ایسا انتباہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کابل کو پہلے ہی شہریوں کے لیے ملک کا خطرناک ترین شہر قرار دے چکی ہے۔