چیئرمین نیب کا اکرم درانی کی غیرقانونی تقرریوں کانوٹس،ڈی جی نیب راولپنڈی کو مکمل جانچ پڑتال کا حکم

سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں بحریہ ٹائون کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز بحریہ ٹائون کے خلاف انوسٹی گیشن کو 3ماہ میں قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے، چیئرمین نیب کی متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز نیب کو ہدایت

پیر 21 مئی 2018 19:46

چیئرمین نیب کا اکرم درانی کی غیرقانونی تقرریوں کانوٹس،ڈی جی نیب راولپنڈی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بحریہ ٹائون کراچی، بحریہ ٹائون لاہور اور بحریہ ٹائون راولپنڈی کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغازکرتے ہوئے متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز نیب کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بحریہ ٹائون کے خلاف انوسٹی گیشن کو 3ماہ میں قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے اورسپریم کورٹ کے فیصلے کی من و عن تعمیل کی جائے، اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف قواعدو ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر خالی آسامیوں پر اپنے انتخابی حلقے بنوں کے لوگوں کی مبینہ طور پر غیر قانونی تقرریاں کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو مکمل جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔