آزاد کشمیر بجٹ‘ کھیلوں کے فروغ کیلئے 20کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز

پیر 21 مئی 2018 19:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ محکمہ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے مالی سال 2018-19کے ترقیاتی بجٹ میں 20کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت سٹیڈیم، سکوائش کورٹ ، سپورٹس کمپلیکس، خواتین کیلئے جم اور منی سپورٹس سٹیڈیم کے منصوبہ جات پر عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :