Live Updates

تحریک انصاف کے ایم پی اے یاسین خلیل کا عمران خان کو قانونی نوٹس

معافی نہ مانگنے کی صورت میں ایک ارب روپے کےہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا، ایم پی اے یاسین خلیل کا عمران خان کو نوٹس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 مئی 2018 18:37

تحریک انصاف کے ایم پی اے یاسین خلیل کا عمران خان کو قانونی نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) تحریک انصاف کے ایم پی اے یاسین خلیل نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ایم پی اے یاسین خلیل نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس کے متن کے مطابق ووٹ بیچنے کا الزام لگانے پر معافی نہ مانگنے کی صورت میں عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے کےہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اپنے 20اراکین اسمبلی کو سسینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے پر شوکاز نوٹس دئیے گئے تھے ۔

جس پر مذکورہ اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عمران خان کے الزامات کی تردید کی تھی۔انہی اراکین اسمبلی میں سے ایک رکین صوبائی اسمبلی یاسین خلیل نے ووٹ بیچنے کا الزام لگانے پر عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل کے وکیل کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں عمران خان کےالزامات کی تردیدکی گئی ہے۔عمران خان کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کے متن کے مطابق 18 اپریل 2018 کی پریس کانفرس میں عمران خان نے 4کروڑ روپے کےعوض ووٹ بیچنے الزام لگایا۔

اس نوٹس میں عمران خان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمران خان14دن کے اندراپنے الزامات کے لیے معافی مانگیں۔معافی نہ مانگنے کی صورت میں ایک ارب روپے کےہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جن اراکین صوبائی اسمبلی پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات لگاتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کئیے گئے تھے ان میں نرگس علی، دینا ناز، نگینہ بی بی، فوزیہ بی بی، نسیم اختر، سردار ادریس، عبید مایار، زاہد درانی، عبدالحق، قربان خان، امجد آفریدی، عارف یوسف، جاوید نسیم، یاسین خلیل، فیصل زمان، سمیع علی زئی، معراج ہمایوں، خاتون بی بی، بابر سلیم اور وجیہ الزمان شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات