اعصام الحق قریشی کو لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست

پیر 21 مئی 2018 19:31

اعصام الحق قریشی کو لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی کو لیون اوپن پارک ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں اسپینش کھلاڑی گوئلرمو گارشیا لوپز اور ان کے بھارتی جوڑی دار دیوج شران نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :