Live Updates

شریف برادران کی عوامی خدمات اور ترقیاتی کام عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کا باعث ہوں گے، سینیٹر آصف کرمانی

پیر 21 مئی 2018 19:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اوروزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی عوامی خدمات اور ترقیاتی کام عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن) کی کامیابی کا باعث ہوں گی- پیر کو جاری کر دہ پریس ریلز میں انہوں نے کہا کہ حالیہ غیر جانبدارانہ سروے بھی مسلم لیگ ( ن) کی کامیابی کی نوید دے رہے ہیں- وقتی مشکلات سے نہیں گھبراتے - ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عوام کو بخوبی علم ہے کہ کس نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کیا - انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 100 دن کا ایجنڈا ان کے 2013 کے 90 دن میں تبدیلی کے دعوے کی طرح ناکام ہو گا- انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں پانچ سالوں میں کچھ نہ کر سکنے والے اب 100 دن کا نیا کارنامہ سرانجام دیں گی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات