وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، شہید کے درجات کی بلندی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی

کرنل سہیل عابد شہید جیسے بہادر بیٹے پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

پیر 21 مئی 2018 19:16

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر جا کر اہلخانہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو کرنل سہیل عابد شہید کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کرنل سہیل عابد شہید کے درجات کی بلندی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وطن عزیز کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے پاک افواج کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید جیسے بہادر بیٹے پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید کا نام مادر وطن کے دفاع میں جرأت اور شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کرنے والی قوم کے بہادر سپوتوں کے ساتھ سنہرے حروف میں تحریر کیا جائے گا۔