پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہورمیں چیکنگ،3 لاکھ سے زائد جرمانے

بیمار،لاغرمرغیوں کی فروخت،صفائی کی ناقص انتظامات پر2 چکن سیل سنٹرزسربمہر، وارننگ نوٹسزجاری،546 کلوگلے سڑے پھل وسبزیاں تلف کردیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مئی 2018 18:26

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہورمیں چیکنگ،3 لاکھ سے زائد جرمانے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2018ء) : پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران بیمار،لاغر مرغیوں کی فروخت،صفائی کی ناقص انتظامات پر2 چکن سیل سنٹرز سربمہرکردیے۔ غیرمعیاری خوراک مہیا کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات اور زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی پر 16 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر3 لاکھ 15ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

546 کلو گلے سڑے پھل سبزیاں اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں کاروائیاں کرتے ہوئے ٹولنٹن مارکیٹ میں موجود اصغر چکن سیل سنٹر اور شاہد اقبال چکن سیل سنٹر کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ، ممنوعہ ایریا میں ذبح کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،کون کاا ستعمال نہ کرنے ،مردہ اور لاغر مرغیوں کی موجودگی پر دونوں سیل سنٹرز کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانبفوڈ سیفٹی ٹیمز نے رمضان بازار میں لگائے گئے پھل اور سبزیوں ،گھی اینڈ آئل ،دالوں ،مصالحہ جات ، ڈیری پراڈکٹس اور میٹ سٹالز کی چیکنگ کرتے ہوئے 546 کلو گرام ناقص اور گلے سڑے پھل اور سبزیاں تلف کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لبرٹی مارکیٹ ،مون مارکیٹ ،گلبرگ ،مزنگ اور گلشن راوی کے ایریا میں کاروائیاں کرتے ہوئے 16فوڈ پوائنٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات ، زائدلمعیاد اشیاء کی فروخت ،حشرات کی بہتات ،کاسمیٹکس کلرز، کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ، اورمٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی پر3لاکھ 15 ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔

جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 40 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :