حلقہ این اے 54 کے دیہی علاقوں میں 25 کروڑ روپے کے فنڈ سے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ پر کام جاری ہے،انجم عقیل خان

پیر 21 مئی 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 کے دیہی علاقوں میں 25 کروڑ روپے کے فنڈ سے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 کے دیہی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے تھے جس سے حلقہ کے دیہی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منشور کا حصہ ہے، 2018ء کے عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ اور توانائی کے بحران کے حل کیلئے مختلف توانائی کے منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل سے آج کافی حد تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے۔