Live Updates

عمران خان نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے قائد حزب اختلاف محمود الرشید کو دو نام دیدئیے

نگراں سیٹ اپ پر مشاورت اوراتفاق رائے کی غرض سے وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان تین سے چار روز میں ملاقات متوقع

پیر 21 مئی 2018 19:01

عمران خان نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے قائد حزب اختلاف محمود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کو دو نام دیدئیے ،نگراں سیٹ اپ پر مشاورت اور اتفاق رائے کی غرض سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کے درمیان آئندہ تین سے چار روز میں ملاقات متوقع ہے ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اورقائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے اس حوالے سے پارٹی چیئرمیں عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔ عمران خان نے میاں محمود الرشید کو نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے دو نا م دیدئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے تاحال ابھی تک کوئی نام سامنے نہیں آیا تاہم ذرائع کے مطابق آئندہ تین سے چار روز میں وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان اس آئینی مشاورت کیلئے ملاقات متوقع ہے ۔

یاد رہے کہ وزیر قانون رانا ثنا اللہ کہہ چکے ہیں کہ میاںمحمود الرشید انہیں دو نام پیش کر چکے ہیں جبکہ قائد حزب اختلاف کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔رانا ثنا اللہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جانے پر بھی کوئی اعتراض نہیںہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات