ہیوسٹن اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کا جسد خاکی پاکستان روانہ

سبیکا شیخ کی میت پاکستان بھیجنے کے اخراجات قونصل خانہ اداکررہاہے،قونصلر جنر ل عائشہ فاروقی

پیر 21 مئی 2018 19:01

ہیوسٹن اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کا جسد خاکی پاکستان روانہ
ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی سبیکا شیخ کا جسد خاکی پاکستان روانہ کردیا گیا،اہلخانہ کے مطابق سبیکا کا جسد خاکی منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں گن کلچر کا نشانہ بننے والی ہونہار طالبہ سبیکاشیخ کا جسد خاکی لانے والا ترکش ایئرلائنز کا طیارہ ہیوسٹن سے روانہ ہوگیا، طیارہ ہیوسٹن کے مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے روانہ ہوا۔

سبیکا کا جسد خاکی امریکہ سے بذریعہ استنبول پاکستان لایا جائے گا۔قونصلر جنرل عائشہ فاروقی نے بتایا کہ سبیکا شیخ کی میت پاکستان بھیجنے کے اخراجات قونصل خانہ اداکررہاہے۔اس سے قبل سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہوسٹن کے علاقے شوگرلینڈ کی مسجد صابرین میں نماز ظہرکے بعد ادا کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی، میئرہوسٹن سلویسٹرٹنر، رکن کانگریس آل گرین، ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلا جیکسن نے بھی شرکت کی۔میئرہوسٹن نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا سبیکا ایک شیچ فیملی کی بچی تھی لیکن وہ ہماری بھی بچی تھی، بالکل ان بچوں کی طرح جو اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔دیاد رہے کہ 19 مئی کو امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔