بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری ،ْ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا

پیر 21 مئی 2018 18:53

سیالکوٹ/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری کی گئی تاہم پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ہڑپال اور چارواہ سیکٹرز پر صبح سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جوابی کارروائی کی گئی جس کے دوران بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد بھار تی توپیں خاموش ہوگئیں ۔