ہوا وے آئی سی ٹی مقابلہ 2018ء کا گلوبل فائنل ، پاکستانی ٹیم نے نیٹ گروپ میں دوسرا اور انٹر پرائز کلائوڈ کمیونیکیشن میں تیسرا انعام حاصل کیا

پیر 21 مئی 2018 18:53

ہوا وے آئی سی ٹی مقابلہ 2018ء کا گلوبل فائنل ، پاکستانی ٹیم نے نیٹ گروپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) ہوا وے آئی سی ٹی مقابلہ 2018ء کا گلوبل فائنل 15 اور 16 مئی 2018ء کو شین ژین، چین میں منعقد ہوا۔ فائنل رائونڈ میں 23 ممالک کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا۔ مجموعی طور پر 69 طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا جبکہ پاکستان سے 6 طلباء اور 2 انسٹرکٹرز پر مشتمل ٹیموں نے مقابلے میں شرکت کی۔ سخت مقابلے کے بعد پاکستان کی ٹیم نے انٹر پرائز کلائوڈ کمیونیکیشن میں تیسرا انعام جیتا۔

انعام جیتنے والی ٹیم نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے محمد نور ملک، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے فاطمہ راشد، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے محمد زبیر اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے انسٹرکٹر فہمید اکرم پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے نیٹ گروپ میں دوسرا انعام بھی جیتا۔

نیٹ ورک گروپ میں انعام جیتنے والی ٹیم ورچوئل یونیورسٹی لاہور سے شمیم اقبال، لاہور گیریژن یونیورسٹی سے شارک ملک، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایاز احمد اور کارویٹ نیٹ ورک سے انسٹرکٹر کاشف حسین پر مشتمل تھی۔ پاکستان سے ان تین طلباء نے SUSTC یونیورسٹی، شین ژین چین میں چھ مہینے کے پروگرام اور سکالر شپ کیلئے ایڈمیشن ایوارڈ بھی جیتا۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے ایکسیلنٹ ہوا وے اکیڈمی ایوارڈ جیتا جبکہ اس کے انسٹرکٹر فہمید اکرم کو ایونٹ میں بہترین انسٹرکٹر ایوارڈ عطاء کیا گیا۔ ہوا وے انٹر پرائز اور ہوا وے کے گلوبل سیلز ڈیپارٹمنٹ کے صدر ما یوئی اور چین کی وزارت تعلیم کے چائنیز اینڈ فارن ہیومنٹیز ایکسچینج سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ ژائو چن اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ما یوئی نے تمام انسٹرکٹرز اور تمام طلباء کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلیکمپنیوں کیلئے ایجادات اور نت نئی اختراعات کیلئے نئے راستوں میں سے ایک ہے۔ ہوا وے نے طویل عرصہ سے ماحولیاتی شراکت داروں کے ساتھ ماحولیات کو فروغ دینے کی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی تعمیر پلیٹ فارم اور ماحولیاتی حکمت عملی کیلئے بنیادی ستون ہے اور یہ صنعت کی مسلسل ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک بنیاد ہے۔

ہوا وے طویل المدتی ٹیکنالوجی، علم کی بنیاد پر آئی سی ٹی ٹیلنٹ کی تعمیر میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جو کہ بین الاقوامی طور پر قابل بھروسہ آئی سی ٹی ٹیلنٹ اور سرٹیفیکیشن سٹینڈرڈ کے قیام کے لئے ماحولیاتی لحاظ سے ایک سازگار پلیٹ فارم مہیاء کرتا ہے۔ ہوا وے آئی سی ٹی مقابلہ، شرکت کرنے والے کالج کے طلبہ کے لئے نہ صرف مسابقتی تبادلے کا پلیٹ فارم ہے بلکہ جدید ترین آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو زیر بحث لانے اور صنعت میں جدید ترین رجحانات کو سمجھنے کا بھی ذریعہ ہے۔

مقابلے کے بعد آئی سی ٹی کے بارے میں ان کی تفہیم زیادہ جامع اور گہری ہو جائے گی۔ ہوا وے کی جانب سے منعقدہ آئی سی ٹی مقابلہ نہ صرف مہارتوں اور ٹیلنٹ پیدا کرنے کے مقابلہ کا پراجیکٹ ہے بلکہ یہ معنی خیز ثقافتی تبادلہ کی سرگرمی ہے۔