شہزادہ ہیری اورمیگن مارکل کی شاہی شادی میں شرکت کے ایک روزبعدہی سیریناویلیم نے پریکٹس شروع کردی

پیر 21 مئی 2018 18:40

شہزادہ ہیری اورمیگن مارکل کی شاہی شادی میں شرکت کے ایک روزبعدہی سیریناویلیم ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) شہزادہ ہیری اورمیگن مارکل کی شاہی شادی میں شرکت کے ایک روزبعدہی سیریناویلیمزواپس اپنے کام میں لگ گئیں اورفرنچ اوپن سے قبل رولانڈگیروس میں پہلے پریکٹس سیشن میں لطف اندوزہورہی ہیں ۔

(جاری ہے)

36سالہ ویلیمزپیرس میں تین مرتبہ کی چیمپئنزہیں ابھی تک انہوں نے فیصلہ کرناہے کہ آیاوہ سیزن کے دوسرے گرینڈسلام میں شرکت کریں گی کہ نہیں ۔

رواں سال اپنی بیٹی کی پیدائشکی وجہ سے طویل عرصے بعدواپسی کے بعدسے وہ ڈبلیوٹی اے ٹورمیں صرف چارمیچزکھیل چکی ہیں ۔ رولانڈگیروس کے منتظمین نے چارمنٹ چالیس سیکنڈکی سابق عالمی نمبرایک کھلاڑی کی ویڈیوجاری کی ہے جس میں وہ دیرینہ کوچ پیٹرک موراٹوگلوکے سامنے شوپیس کورٹ فلپ چارٹیرپرفورہینڈاوربیک ہینڈزشارٹس کھیل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :