Live Updates

عمران خان کی شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت

پیر 21 مئی 2018 18:38

عمران خان کی شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد میں کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد پر اہلخانہ سے تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل نے عظیم قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل جیسے عظیم سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے جنہوں نے جان شہادت نوش کی لیکن وطن کی عزت پر آنچ نہیں آنے دی۔عمران خان نے کرنل سہیل عابد کے بچوں کو دلاسہ دیا اور پیار کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات