وزارت داخلہ کا یوسی چیئرمین کی جانب سے ٹریفک سارجنٹ پر تشدد کا نوٹس

آئی جی سے رپورٹ طلب اندھیر نگری چوپٹ راج ہوگیا ہے کہ ناظم پولیس اہلکاروں کوسڑکوں پر گھسیٹتا پھرے ، وزیر داخلہ آئی جی پر پر برہم

پیر 21 مئی 2018 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وزارت داخلہ نے یوسی چیئرمین کی جانب سے ٹریفک سارجنٹ پر تشدد کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اندھیر نگری چوپٹ راج ہوگیا ہے کہ ناظم پولیس اہلکاروں کوسڑکوں پر گھسیٹتا پھرے ، وزیر داخلہ احسن اقبال آئی جی پر پر برہم ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پولیس افسران سے جواب طلب کیا ہیکہ ٹریفک سارجنٹ پر ایک ناظم نے نہ صرف تشدد کیا بلکہ اسے گھسیٹا بھی ہے اور آئی جی نے ایف آئی آر سیل کروانے کا حکم دیدیا ہے ۔

وفاقی وزیر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے کہ وفاق کے اندر بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ قانون حرکت میں نہیں آتا ہے۔ آئی جی فوری رپورٹ دیں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے اقدامات کریں۔