سشمیتا سین کے مس یونیورس کا تاج پہنے 24 سال مکمل

پیر 21 مئی 2018 18:36

سشمیتا سین کے مس یونیورس کا تاج پہنے 24 سال مکمل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کے مس یونیورس کا تاج پہنے 24سال مکمل ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر اپنے مس یونیورس کا ٹائیٹل حاصل کئے 24سال مکملہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ 18سال کی تھیں تب بھارت نے پہلی بار 21 مئی1994ئ میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیا اور اب میں 42 سال کی ہو گئی ہوں میں اندر سے ابھی بھی مس یونیورس ہوں اس دوران سوائے سال کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے، اس دن اپنے مداحوں کے مجھے یاد رکھنے، کارڈز، تحائف اور محبت بھرے خطوط بھیجنے پر ان کی شکرگزار ہوں

متعلقہ عنوان :