کراچی میں ہونے والے سانحہ بارہ مئی کی10 اہم ملزمان بیرون ملک فرار ہوگئے

پیر 21 مئی 2018 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) کراچی میں ہونے والے سانحہ بارہ مئی کی10 اہم ملزمان بیرون ملک فرار ہوگئے، زیر حراست ملزم زبیر عرف ربڑ کا گڈا نے سب کچھ اگل دیا۔کورنگی سے گرفتار زبیر عرف ربڑ کا گڈا نے انکشاف کیا کہ ملزمان مجبتی خان عرف خان بھائی ، تراویش ، مجید قائم خانی، منصور ٹیلر، فرید چورن، کامران برہم، عامر سرگرم اور فہیم دادا بیرون ملک جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ بارہ مئی کے دس ملزمان کو پارٹی قیادت کی ہدایت پر بیرون ملک فرار کروایا گیا، ایم کیو ایم کی اہم شخصیت وفاقی وزیر نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا تھا۔مجتبی خان عرف خان بھائی چار سیکٹر کی کمانڈ کررہا تھا، جس کو آسٹریلیا بھیجوانے میں وفاقی وزیر نے نہ صرف لیٹر ہیڈ دیا بلکہ جانے کا مکمل بندوبست بھی کیا۔باقی ملزمان دبئی ، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ میں مقیم ہیں، تفتیشی حکام نے سانحہ بارہ مئی سے جوڑے تمام کرداروں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔