الیکشن 2018ء ، پنجاب بھر میں پولنگ سکیم کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کمیشن نے صوبے بھر کے ریٹرنگ افسران سے پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات طلب کرلی

پیر 21 مئی 2018 18:29

الیکشن 2018ء ، پنجاب بھر میں پولنگ سکیم کو حتمی شکل دیدی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے الیکشن 2018ء کے سلسلے میں پنجاب بھر میں پولنگ سکیم کو حتمی شکل دیدی ہے الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبے بھر کے ریٹرنگ افسران سے پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے ریٹرنگ افسران کو جاری کئے جانے والے مراسلے میں ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ ووٹروں کی سہولت کو سامنے رکھتے ہوئے پولنگ سٹیشنوں کا تعین کریں ہدایات میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ تمام افسران آئندہ پندرہ روز کے اندر اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں واقع پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات فراہم کریں۔