میانداد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کی حمایت کر دی

پیر 21 مئی 2018 18:23

میانداد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کی حمایت کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئے فیوچر ٹور پروگرام میں ٹیسٹ میچز کے دوران ٹاس ختم کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے جس کی سابق عظیم پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے حمایت کردی ہے تاہم سابق کرکٹر سلیم الطاف اس تجویز کی مخالفت میں سامنے آ گئے ہیں۔آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نئے فیوچر ٹور پروگرام میں شیڈول ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے ٹاس کو ختم کرنے پر بحث کرے گی جہاں اس تجویز کا بنیادی مقصد ہوم ٹیم کے ایڈوانٹج کو ختم کرنا ہے۔

1877 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے بعد سے اب تک کھیلے گئے ہر ٹیسٹ میچ کا آغاز ٹاس سے ہی ہوا جس کے بعد ٹاس جیتنے والی ٹیم بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کرتی ہے۔روایت کے تحت ہوم ٹیم کا کپتان ٹاس اچھالتا ہے اور مہمان کپتان ہیڈ یا ٹیل بولتا ہے تاہم اب اس 140سال پرانی روایت کو ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی رواں ماہ کے آخر میں ممبئی میں شیڈول اجلاس میں ٹاس ختم کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بحث کرے گی جہاں ٹاس کو ختم کرنے کا بنیادی مقصد مہمان ٹیم کو جیت کا یکساں مواقع فراہم کرنا ہے کیونکہ عام تاثر یہ ہے کہ میزبان ٹیم اپنی مرضی کی وکٹ تیار کرتی ہے جس سے میچ میں توازن برقرار نہیں رہتا جس کی وجہ سے کمیٹی اس بات پر بھی بحث کرے گی کہ کیا مہمان ٹیم کے کپتان کو بیٹنگ یا باؤلنگ کرنے کا اختیار دیا جا سکتا ہی۔

متعلقہ عنوان :