لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 21 مئی 2018 18:23

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی شہری سید اقتدار حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت وزرات پٹرولیم اور نیپرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 9 ۔

14 اور 18 کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ غیر قانونی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے غیر قانونی طور پراضافہ کر کے شہریوں پر پیٹرول بم گرایا ہے۔ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم امصنوعات پر غیر قانونی طور پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور سیلز ٹیکس بڑھانے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ کو کالعدم قرار دے۔