لاہور ہائی کورٹ ،چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ،نوٹسز جاری

پیر 21 مئی 2018 18:23

لاہور ہائی کورٹ ،چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ( ر )زاہد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر شائستہ جبین کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ یونیورسٹی سائیکالوجست کے طور پر کام کر رہی تھی۔سیاسی بنیادوں پر اسکو نوکری سے نکال دیا گیا۔عدالت نے اس کی بحالی کی درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی۔عدالت کے 8 ستمبر2017پر عمل نہین کیا جا رہا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔