Live Updates

عمران خیبرپختونخوا کو پولیو کا گھر بنا دیا اور ڈینگی کا مقابلہ کئے بغیر شکست مان لی،سعد رفیق

ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھرو ں کا دعوی محض ایک ارب درختوں اور تین سو پچاس ڈیموں کی مانند سراب ہے،وزیر ریلوے

پیر 21 مئی 2018 18:19

عمران خیبرپختونخوا کو پولیو کا گھر بنا دیا اور ڈینگی کا مقابلہ کئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا کو پولیو کا گھر بنا دیا اور ڈینگی کا مقابلہ کئے بغیر شکست مان لی ۔

(جاری ہے)

عمران کا ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھرو ں کا دعوی محض ایک ارب درختوں اور تین سو پچاس ڈیموں کی مانند سراب ہے ان خیالات کا اظہا رخواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کے پی کے میں احتساب کمیشن کو تالے لگا دیئے اور خود سارا دن احتساب کی باتیں کرتے ہیں اور جب سے عمران خان خیبرپختونخوا کا نظام سنبھالا تو خیبر بنک کو تباہ کر دیا اور صوبے کو پولیو کا گھر بنا دیا اس کے علاوہ کے پی کے حکومت نے ڈینگی کا مقابلہ کئے بغیر ہی شکست تسلیم کر لی جس کے نتیجے میں پشاور کے آدم خور چوھے آج عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعوی بالکل کے پی کے میں ایک ارب درختوں اور تین سو پچاس ڈیموں کی مانند لالی پاپ ہے ۔

۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات