بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو رواں مالی سال کے اختتام تک 6.7 فیصد تک بڑھنے کی توقع

پیر 21 مئی 2018 18:13

بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو رواں مالی سال کے اختتام تک 6.7 فیصد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ئ کے اختتام تک بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم ) کی شرح نمو 6.7 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ جاری مالی سال کے لئے ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح ترقی کا ہدف 6.13 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی نومہینوں میں جولائی تا مارچ 2017-18ئ کے دوران شعبہ کے شرح نمو 5.89 فیصد رہی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال دھاگہ تیار کرنے والی صنعت نے 0.06 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے اور ایل ایس ایم کے شعبہ میں اس کا حصہ 13 فیصد تک بڑھا ہے اسی طرح کپڑا تیار کرنے والی صنعت کی ترقی 0.05 فیصد اور شعبہ میں اس کا حصہ 7 فیصد رہا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران توانائی کی صورتحال میں بہتری اور تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو 5.89 فیصد تک بڑھی ہے اور مالی سال کے اختتام تک یہ 6.13 فیصد کے ہدف سے زائد 6.7 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :