سمندر پارپاکستانیوں کی جانب سے دس ماہ کے دوران ریکارڈ 16.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر

پیر 21 مئی 2018 18:13

سمندر پارپاکستانیوں کی جانب سے دس ماہ کے دوران ریکارڈ 16.5 ارب ڈالر کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ئ کے پہلے دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 16.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں جو کسی بھی مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کی جانے والی سب سے زیادہ ترسیلات زر ہیں۔ترسیلات زر کی وصولیوں کی موجودہ شرح اگر برقرار رہی تومالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 20 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 19.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں جبکہ مالی سال 2016ئ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 19.9 ارب ڈالر پاکستان بھیجے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران برآمدات 24 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے اس طرح ترسیلات زر مجموعی ملکی برآمدات کے 80فیصد کے مساوی پہنچنے کا امکان ہے۔ برآمدات کے فروغ اور ترسیلات زر کی وصولیوں میں اضافہ ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :