پریکٹس میچ میں شاندار کارکردگی، فخر زمان نے لارڈز میں ڈیبیو کاخواب آنکھوں میں سجالیا
لارڈز میں ٹیسٹ کیریئر کے آغاز کا خواب پورا کرنے میں کامیاب ہوجائوں گا،اس بات کا مکمل طور پر انحصار کوچز پر ہے،اگر مجھے منتخب کیا جاتا ہے تو میں یقینی طور پر بہت زیادہ خوش ہوں گا،اوپننگ بلے باز فخر زمان
پیر 21 مئی 2018 18:08
(جاری ہے)
فخر زمان کا کہنا تھا کہ اس بات کا مکمل طور پر انحصار کوچز پر ہے، میں بہت ہی زیادہ پرامید ہوں مگر دیکھنا یہ ہے کہ کوچز کیا فیصلہ کرتے ہیں، اگر مجھے منتخب کیا جاتا ہے تو میں یقینی طور پر بہت زیادہ خوش ہوں گا۔
اوپنر کا کہنا تھا کہ میں نے تقریبا 6 ماہ سے ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلی تھی اس لیے لیسٹر شائر کے خلاف اننگز میرے لیے تھوڑی مختلف تھی مگر چونکہ ایک ماہ سے میں ریڈ بال سے پریکٹس کررہا تھا اس لیے مجھے زیادہ پریشانی نہیں ہوئی، شروع میں میں نے جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کی مگر ایک تو میزبان بولرز اچھی بولنگ کررہے تھے اور دوسرا وکٹ پر آزادی سے اسکور کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی اس لیے مجھے گیند کا انتظار کرنا پڑرہا تھا۔مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد مڈل آرڈر میں دستیاب جگہ کے حوالے سے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین مڈل آرڈر بیٹسمین موجود ہیں، عثمان صلاح الدین کی بیٹنگ آپ نے دیکھی، سعد علی تھوڑے بدقسمت رہے مگر وہ ریٹائرڈ اسٹارز کی جگہ لے سکتے ہیں، ہمارے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ جب ہمیں موقع ملے گا تو ہم اسے دونوں ہاتھوں سے تھامنے کی کوشش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.