Live Updates

جو خودچور، ڈاکواور کرپٹ ہوتے ہیں وہ دوسرے کوبھی وہی سمجھتے ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

یو این ڈی پی رپورٹ 2005 سے 2013 تک کی تھی،ہماری حکومت کے بعد بہت سے رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے، یو این ڈی پی کا ڈرامہ چل رہا ہے، یواین ڈی پی کی رپورٹ دیکھی، پہلے اس رپورٹ کو پڑھ لیا جائے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا صوابی میں موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 21 مئی 2018 17:56

جو خودچور، ڈاکواور کرپٹ ہوتے ہیں وہ دوسرے کوبھی وہی سمجھتے ہیں،وزیراعلی ..
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ یو این ڈی پی کا ڈرامہ چل رہا ہے، یواین ڈی پی کی رپورٹ دیکھی، پہلے اس رپورٹ کو پڑھ لیا جائے، ترقی سے متعلق یواین ڈی پی کی رپورٹ 2005 سے 2013 تک کی تھی،ہماری حکومت کے بعد بہت سے رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے،جو خودچور، ڈاکواور کرپٹ ہوتے ہیں وہ دوسرے کوبھی وہی سمجھتے ہیں۔

پیر کو صوابی میں موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پرویز خٹک نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر رد عمل کے اظہار میں کہا کہ گزشتہ روز سے یو این ڈی پی کا ڈرامہ چل رہا ہے، یواین ڈی پی کی رپورٹ دیکھی، پہلے اس رپورٹ کو پڑھ لیا جائے، یہ رپورٹ 2005 سے 2013 تک کی تھی۔وزیراعلی نے کہا کہ ہماری حکومت کے بعد بہت سی رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے، اگر ہماری غلطیاں اچھالتے ہو تو بھلائیاں بھی اٹھا ئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو خودچور، ڈاکواور کرپٹ ہوتے ہیں وہ دوسرے کوبھی وہی سمجھتے ہیں، مخالفین کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے کیا کیا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے صوبے کے اداروں کو ٹھیک کیا ہے، حکمران نظام ٹھیک کرنے نہیں آتے، پرانی ڈگر پر چلتے رہتے ہیں، مخالفین کو نظام ٹھیک کرنا نہیں آتا، روزبیانات دیتے ہیں، سیاستدانوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کے خیالات بدل دے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات