Live Updates

سیاسی مخالفین کا مطمع نظر ’’کرسی‘‘ہے، الیکشن میں خمیازہ بھگتیں گے، شہباز شریف

نیازی اور زرداری بھائی بھائی بن چکے ہیں، دونوں نے عوامی مسائل حل نہیں کئے وزیراعلیٰ پنجاب کی پیر امین الحسنات سے ملاقات میں گفتگو

پیر 21 مئی 2018 17:56

سیاسی مخالفین کا مطمع نظر ’’کرسی‘‘ہے، الیکشن میں خمیازہ بھگتیں گے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی اور زرداری بھائی بھائی بن چکے ہیں، نیازی اور زرداری نے عوامی مسائل حل نہیں کئے،سیاسی مخالفین کا مطمع نظر ’’کرسی‘‘ہے، سیاسی مخالفین الیکشن میں خمیازہ بھگتیں گے۔ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پیر امین الحسنات نے ملاقات کی۔

ملاقات میں رکن قومی اسمبلی سید عاشق کرمانی بھی موجود تھے۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے قیادت پر اظہار اعتماد کیا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی آغاز پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے پیر امین الحسنات نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کیلئے انتھک محنت کی، دیگر صوبوں کے عوام بھی آپ کے معترف ہیں۔ اس موقع پر عاشق کرمانی نے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں بے مثال ترقی ہوئی، دیہی سڑکوں کا منصوبہ زراعت کیلئے گیم چینجر ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اولین ذمہ داری سمجھا، عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، سیاسی مخالفین نے عوام کو نظرانداز کیا، سیاسی مخالفین الیکشن میں خمیازہ بھگتیں گے، نیازی اور زرداری نے عوامی مسائل حل نہیں کئے، ہم نے عوامی مسائل حل کئے اور انہیں ان کا حق دیا، نیازی اور زرداری بھائی بھائی بن چکے ہیں، سیاسی مخالفین کا مطمع نظر’’کرسی‘‘ ہے، الیکشن میں لوٹ مارکرنے والوں کا حساب ہو گا، الیکشن میں دھرنے والوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات