Live Updates

عمران خان کا 100 دن کا ایجنڈا 90 دن میں تبدیلی کے دعوے کی طرح ٹائیں ٹائیں فش ہو گا، آصف کرمانی

نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمات اور ترقیاتی کام عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کا باعث ہوں گے،وقتی مشکلات سے نہیں گبھراتے، عوام کو بخوبی علم ہے کہ کس نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنا ر کیا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی کا بیان

پیر 21 مئی 2018 17:56

عمران خان کا 100 دن کا ایجنڈا 90 دن میں تبدیلی کے دعوے کی طرح ٹائیں ٹائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمات اور ترقیاتی کام عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کا باعث ہوں گے،وقتی مشکلات سے نہیں گبھراتے، عوام کو بخوبی علم ہے کہ کس نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنا ر کیا، عمران خان کا 100 دن کا ایجنڈا ان کے 2013 کے 90 دن میں تبدیلی کے دعوے کی طرح ٹائیں ٹائیں فش ہو گا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمات اور ترقیاتی کام عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کا باعث ہو ں گی- حالیہ غیر جانبدارانہ سروے بھی مسلم لیگ(ن)کی کامیابی کی نوید دے ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا وقتی مشکلات سے نہیں گبھراتے - عوام کو بخوبی علم ہے کہ کس نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کیا ۔ انہوں نے کہا عمران خان کا 100 دن کا ایجنڈا ان کے 2013 کے 90 دن میں تبدیلی کے دعوے کی طرح ٹائیں ٹائیں فش ھو گا- کے پی کے میں پانچ سالوں میں کچھ نہ کر سکنے والے اب 100 دن کا نیا دھوکہ سامنے لائے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات