Live Updates

ریحام خان کا تازہ ٹویٹ

آرمی کا کام بارڈر پر ہے سیاست میں نہیں، ریحام خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 مئی 2018 17:30

ریحام خان کا تازہ ٹویٹ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ آرمی کا کام بارڈر پر ہے سیاست میں نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ریحام خان اکثر ملکی و غیر ملکی حالات پر ٹویٹ کرتی رہتی ہیں۔

جب کہ ریحام خان اپنے ٹویٹ کے زریعے پاکستان تحریک انصاف پر بھی تنقید کرتہ رہتی ہیں۔ریحام خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک سوشل میڈیا صارف کو جواب دیا ہے جس نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا ہوا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس ملک کو صرف پاک آرمی ہی چلا سکتی ہے۔کیوں ریحام میڈم۔

(جاری ہے)

جس کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ آرمی کا کام بارڈر پر ہے سیاست میں نہیں۔

ریحام خان کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اگر یہ قوم یہ بات سمجھتیں تو آج ہم اوج ثریا پر ہوتے ۔جب کہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ریحام خان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ آرمی کا کام بارڈر پر ہوتا ہے۔جب کہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ریحام خان کے ٹویٹ پر جواب دیا ہے کہ ہاں بلکل وہ تو صرف بارڈر پر مرنے کے لیۓ ہے۔

باقی ملک کو کھا نے کو آپ لوگ کافی حو۔جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اگر آرمی کام بارڈر پر کام کرنا ہے تو ایک سیاست دان کا کام ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔یاد رہے کہ ریحام خان پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی دوسری اہلیہ تھیں۔عمران خان سے علیحدگی کے بات ریحام خان نے کئی بار پی ٹی آئی اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات