ایماندار پولیس افسران و اہلکار محکمے کا فخر ہیں ، ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے ہمیشہ میرٹ سسٹم کی پاسداری کی،آئی جی پنجاب

پیر 21 مئی 2018 17:43

ایماندار پولیس افسران و اہلکار محکمے کا فخر ہیں ، ایڈیشنل آئی جی امجد ..
لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ فرض شناس ‘ قابل اور ایماندار افسران و اہلکار محکمے کا فخر ہیں جن کی ان تھک محنت ، قابلیت اور پروفیشنلزم پوری فورس کیلئے روشن مثال ہے ، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی پنجاب امجد جاوید سلیمی ان افسران میں شامل ہیں جنہوں نے دوران سروس ہمیشہ عوامی خدمت اور میرٹ سسٹم کی پاسداری کو شعار بنائے رکھا ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں امجد جاوید سلیمی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ڈی اینڈآئی اعجاز حسین شاہ ،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر ، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یٰسین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ امجد جاوید سلیمی نے بطور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی بہترین لیڈرشپ سے پٹرولنگ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کردیا اور اب ان کا فیلڈ ڈیوٹی کا وسیع تجربہ موٹر وے پولیس کی کارکردگی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

تقریب میں موجود تمام پولیس افسران نے امجد جاوید سلیمی کی پیشہ ورانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امجد جاوید سلیمی کا کیرئیر پولیس سروس کا حصہ بننے والے نئے افسران کیلئے قابل تقلید ہے ، امجد جاوید سلیمی نے فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر امجد جاوید سلیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کی چار رینجز میں بطور آر پی او خدمات سر انجام دیں اور بتیس سالہ پولیس سروس کے دوران ہر ڈیوٹی کو پوری ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کی اور اللہ پاک نے ہر مشکل وقت میں مجھے ثابت قدم رکھا ۔

تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے امجد جاوید سلیمی کوپنجاب پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ انہوں نے امجد جاوید سلیمی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ بطور آئی جی موٹرواے اپنی نئی ذمہ داریاں بہترین انداز میں سر انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :