گورنرسندھ محمد زبیر کی اسلام آباد میں کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد

شہید کے والد اور صاحبزادہ سے اظہار تعزیت کی ،لواحقین کے لئے صبر جمیل اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی

پیر 21 مئی 2018 17:40

گورنرسندھ محمد زبیر کی اسلام آباد میں کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے ولیج بوبری، بھارہ کہو، اسلام آباد میں کرنل سہیل عابد شہید کے گھر پہنچ کر شہید کے والد اور صاحبزادہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لئے صبر جمیل اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج نے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں،ضرب عضب اور ردالفساد کے باعث دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل جیسے بہادر اور نڈر سپوتوں کے باعث ملک میں امن بحال ہوا ہے، حکومت دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرکے دم لے گی۔بعد ازاں گورنرسندھ نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :