آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

پیر 21 مئی 2018 17:40

آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کوجوڈیشل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ نیب نے ملزم احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیع کو عدالت کے رو برو پیش کیا۔

(جاری ہے)

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شاہد شفیق اور دیگر ملزمان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے جبکہ احد چیمہ سے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

احد چیمہ کے نام کئی ایسے اثاثہ جات ہیں جو ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔احد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے اہم معلومات ملی ہیں اور ان کے کروڑوں کے اثاثہ جات کا انکشاف ہوا ہے، ابھی ان سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع کی جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :