پی آئی اے کی ہیری اور میگھن مارکل کو شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت

پیر 21 مئی 2018 17:18

پی آئی اے کی ہیری اور میگھن مارکل کو شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان کی قومی ائیر لائن نے شاہی جوڑے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت دیدی ۔

(جاری ہے)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،ہم نے شاہی شادی دیکھی اور لیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا اور سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی ہمارے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھے۔ٹوئٹ میں شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ہم بالکل تیار ہیں، آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :