شرجیل میمن کی سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بیساکھی کے سہارے شرکت

پیر 21 مئی 2018 17:15

شرجیل میمن کی سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بیساکھی کے سہارے شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) سندھ کے سابق وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے اسیر رکن شرجیل میمن پیر کو سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بیساکھی کے سہارے شرکت کے لئے آئے ۔

(جاری ہے)

ایوان میں ان کی آمد پر اپسیکر آغا سراج درانی نے شرجیل میمن سے دریافت کیا کہاب ان کی طبعیت کیسی ہے۔ اس موقع پر شرجیل کے ہاتھ میں بیساکھی دیکر کرآغاسراج درانی نے انہیں مشورہ دیا کہ یہ بیساکھی اپنے پاس رکھنا کام آئے گی جس پرشرجیل میمن نے اثبات میں سر ہلاکر اسپیکر کو جواب دیا۔