سندھ اسمبلی کا اجلاس پون گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر 12 بجکر50منٹ پر شروع ہوا

کارروائی کے دوران ایوان نے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی سید اویس مظفر ٹپی کی چھٹی کی درخواست بھی منظور کرلی

پیر 21 مئی 2018 17:15

سندھ اسمبلی کا اجلاس پون گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر 12 بجکر50منٹ پر شروع ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر کو بھی 12بجے کے مقررہ وقت کے بجائے پون گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر 12 بجکر50 منٹ پر اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغازمیں امریکہ میں شہید ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے کئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ایوان کی کارروائی کے دوران ایوان نے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی سید اویس مظفر ٹپی کی چھٹی کی درخواست بھی منظور کرلی۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز میں ارکان کی تعداد بھی خاصی کم تھی جس میں بعد میں اضافہ ہوا۔