اسلام نفرت تعصب علاقائیت نہیں ،محبت اخوت بھائی چارگی کا درس دیتا ہے،مولانا فضل الرحمن

پیر 21 مئی 2018 17:15

اسلام نفرت تعصب علاقائیت نہیں ،محبت اخوت بھائی چارگی کا درس دیتا ہے،مولانا ..
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام نفرت تعصب علاقائیت نہیں بلکہ اسلام محبت اخوت بھائی چارگی کا درس دیتا ہے ،اسلام کے دشمن ایک صف ہوگئے تو ہم کیوں نہیں ایم ایم اے کے بحالی سے بے دین قوتیں پریشان ہے ملک میں تمام مذہبی جماعتیں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ منورہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں اسلام پسندوں کی فتح ہوگی ملک میں بے دین جماعتوں کو بد ترین شکست ہوگی2018 کے الیکشن میں مجلس عمل کتاب کے نشان سے انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر سیکولر ازم قوتوں کو شکست فاش دینگی13 مء کو مینار میں کامیاب فقیدالمثال کانفرنس نے ثابت کر دیا کہ عام انتخابات میں مجلس عمل ملک میں کامیابی حاصل کرئیگی، انہوں نے کہا کہ ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا مگر 70 برس بیت گئے ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ہوسکا متحدہ مجلس عمل میں شامل تمام جماعتیں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنے کا عہد کر لیا ہے آنے والے دور اسلام پسندوں کا دور ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات ملکی نہیں بلکہ ایمانی رشتہ ہے یہاں سے ہمیں ایمانی چین وسکون ملتا ہے صحابہ رضی اللہ عنہ کے قربانیوں کے بدولت اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچ گئے ہمیں آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وسلم کے مبارک تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے تعلیمات امت کے لیے مشعل راہ ہے اسلام میں نفرت تعصب نہیں بلکہ اسلام محبت اخوت بھائی چارگی کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کفر اسلام کے خلاف ایک قوت بن چکی ہے مسلمان آپس کے اختلافات میں لگے ہوئے ہیں ہمیں آپس کے اختلافات کو ختم کرکے ایک صف ہونا چاہیے ،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام مدینہ طیبہ کے رہنماؤں حافظ عبد الرزاق واسو مولانا عبداللہ قمر ،مولانا کلیم اللہ سمالانی ،مولانا خالد انصاری ،مولانا غلام اللہ ،مولانا انس قلندرانی ،شکرا للہ ،عبدالغفور گرگناڑی و دیگر موجود تھے ۔