سمندرمیں تیرتا ملک بسانے کی تیاریاں

ابتدائی طور پر سمندر کے پانی پرتیرتے اس ملک میں 300 گھر بنائے جائیں گےجس پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی،سمندر پر تیرتے ملک کو بنانے کا منصوبہ 2020ء تک مکمل ہو جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 مئی 2018 16:48

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2018ء) سمندرمیں تیرتا ملک بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ابتدائی طور پر سمندر کے پانی پرتیرتے اس ملک میں 300 گھر بنائے جائیں گےجس پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی،سمندر پر تیرتے ملک کو بنانے کا منصوبہ 2020ء تک مکمل ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سمندر پر تیرتے ملک کا سوچ کر بہت عجیب لگتا ہے۔اور پورے کا پورا ملک پانی پر تیرتا ہوا سوچنا بھی ایک خواب لگتا ہے۔

تاہم اب یہ خواب حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک پورا ملک پانی پر بسانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اور اب ملک زمین پر نہیں بلکہ سمندر پر بسایا جائے گا۔اور وہ بھی تیرتے ہوئے۔ بحر الکاہل کے جزیرے کے ساتھ دنیا کا پہلا ایسا ملک بسانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جو سمندر پر تیر رہا ہو گا۔

(جاری ہے)

سمندر پر تیرنے والے اس ملک میں کرپٹو کرنسی استعمال کی جائے گی۔

ابتدائی دور میں اس انوکھے ملک میں 300 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ان 300 گھروں پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔اور اس مقصد کے لیے ایک تخلیقی کپمنی نے تین مخلتف ڈیزائن بھی تیار کر لیے ہیں۔مستقبل کے اس تیرتے ملک میں دنیا کی تمام سہولتیں موجود ہوں گی۔اس ملک میں ریسٹورانٹ قائم کیے جائیں گے۔جب کہ اسپتال بھی قائم کیے جائیں گے۔اپنی طرف کا یہ ایک منفرد ملک ہو گا۔

کپمنی کا دعوی ہے کہ یہ ملک 2020 ء تک بسا دیا جائے گا۔تاہم ناقدین اس پر بہت سے سوال اٹھا رہے ہیں۔جن میں اس ملک میں پینے کے پانی اور سیورج کے نظام سے متعلق سوال کیے جا رہے ہیں۔جب کہ یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سمندری طوفان آنے کی صورت میں اس ملک میں کون سے حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔سوشل میڈیا پر یہ خبرآنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے ملک کی سیر ضرور کرنا چاہئیں گے جو پانی پر تیرتا ہو۔۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: