لاہور ہائیکورٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

پیر 21 مئی 2018 17:12

لاہور ہائیکورٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست ..
لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سید اقتدار کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن پاکستان میںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا گیا ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی ہدایت کی جائے۔